نیوزی لینڈ کی یونیورسٹی میں وزن گھٹانے کا ایک نیا حیران کن آلہ متعارف کروا دیا ،اس تالے کو دانتوں میں لگا کر ہر انسان اپنے وزن کو گھٹا سکتا ہے ۔
موٹا پا سے آپ اور میں ہر کوئی پریشان رہتا ہے کیونکہ موٹاپا بیماریوں کا گھر تصور کیا جا تاہے اس لیے ہر انسان کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ موٹا نہ ہو ،ایک اندازے کے مطابق دنیا کی دس فیصد آبادی موٹاپے کا شکار ہے ۔
موٹاپے کی ابتدا عموما بچپن سے ہی ہو جاتی ہے ، مائیں اپنے بچوں کو ہر وقت کچھ نہ کچھ کھلانے کی فکر میں لگی رہتی ہیں اور اپنے بچے کو صحت مند و تندرست سمجھتی ہیں ، ایک معیاری پیمانے کے مطابق ایک سال کے بچے کا وزن اگر دس کلو گرام سے زیادہ ہو تو غذائی احتیاط شروع کر دینی چاہئے ۔
یونیورسٹی آف 'اوٹاگو ' میں محققین نے وزن کم کرنے کے لیے ’’ڈینٹل سلم ڈائٹ کنٹرول‘‘ نامی ایک منفرد آلہ متعارف کروا یا ہے،نیوزی لینڈ کی اس یونیورسٹی میں ایک ایسا آلہ تیار کر لیا گیا ہے، جسے دانتوں میں لگاکر وزن کم کیا جا سکتا ہے۔
یہ دانتوں میں بولٹ اورمقناطیس کی مدد سے جوڑا جاتا ہے، جس کے باعث تھوڑا منہ کھول کر نرم غذا ہی کھائی جا سکتی ہے،جبڑا تھوڑا کھلنے کے باعث بڑی غذا نہیں کھائی جاسکتی،جو موٹاپے کا سبب بن سکتی ہے۔