سابق اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی مستعفی ہو گئے 

04:26 PM, 29 Jun, 2021

کراچی : سابق اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی نے احتجاجا اپنی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ۔

فردوس شمیم نقوی کا کہنا تھا کہ ہمارے پانچ ایم پی ایز کو اسمبلی کے اندر جانے نہیں دیا گیا ،بڑے افسو س کی بات ہے ایوان میں اپوزیشن کو کردار ادا نہیں کرنےد یا جا رہا،فردوس شمیم نقوی نے اپنی رکنیت سے استعفیٰ دینے کا اعلان کردیا۔

فردوس شمیم نقوی نے کہا احتجاجا مستعفی ہو رہا ہوں ،سندھ اسمبلی میں کردارادانہیں کرنےدیاجارہا،انہوں نے کہا کل تحریری طورپراستعفیٰ دےدوں گا،سندھ اسمبلی کا اجلاس دو جولائی کی دوپہر دوبجے تک ملتوی کر دیا گیا ۔

مزیدخبریں