آئس باتھ تھراپی :برفیلے پانی میں بیٹھیں اور گرمی کو دور بھگائیں

04:10 PM, 29 Jun, 2021

شارجہ :برفیلے پانی میں بیٹھیں اور گرمی دو ر بھگائیں ،شدید گرمی میں ٹھنڈ کے مزے لینے کیلئے پرائیویٹ کمپنی کی جانب سے’’ آئس باتھ تھراپی ‘‘کا زبردست انتظام کر دیا گیا ۔

سیر و تفریح کیلئے پوری دنیا میں دبئی اپنا ایک نمایاں مقام رکھتا ہے اور ہر سیزن کیلئے نت نئے تہوار متعارف کرواتا رہتا ہے ،ایسا ہی کچھ شارجہ میں ایک مقامی ہوٹل میں گرمی کی اس شدت میں ٹھنڈ کا مزہ دینے کیلئے آئس باتھ تھراپی کا انتظام کیا گیا ۔

شارجہ کے قریب پرائیوٹ کمپنی کی جانب سے شروع کی گئی ’’آئس باتھ تھراپی‘‘ سیاحوں کے لیے انتہائی پر کشش بن گئی ہے۔

 ریگستان سفاری پر آنے والے سیاح چند منٹ برف اور پانی سے بھرے ’’ٹب‘‘ میں بیٹھتے ہیں اور شدید گرمی میں راحت محسوس کرتے ہیں۔ 

کمپنی کا کہنا ہے شدید گرم موسم میں آئس باتھ تھراپی سے لوگ خوب لطف اندوز ہو رہے ہیں ،برفیلے پانی میں بیٹھ کر گرمی دو ر بھگانے کا یہ انتہائی آسان طریقہ ہے ۔

مزیدخبریں