قومی اسمبلی نے بجٹ کی منظوری دے دی،اپوزیشن کی 30 ترامیم مسترد

03:14 PM, 29 Jun, 2021

اسلام آباد: اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر کی زیرصدارت اجلاس میں فنانس بل کی کثرت رائے سے منظوری دے دی گئی ہے۔اپوزیشن کی طرف سے پیش کی گئی 30 ترامیم مسترد کردی گئی ہیں۔

قومی اسمبلی کا اجلاس پہلے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی سربراہی میں شروع ہوا جس کے بعد اسمبلی اجلاس کی سربراہی اسد قیصر نے سنبھال لی اور قاسم سوری گنتی کے لیے ارکان میں شامل ہوگئے۔

وزیراعظم عمران خان، سابق صدر آصف زرداری، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اور دیگر اپوزیشن اراکین بھی اجلاس میں موجود ہے۔

وزیر خزانہ شوکت ترین نے فنانس ترمیمی بل 2021 ایوان میں پیش کیا جس کی اپوزیشن کی جانب سے مخالفت کی گئی ہے۔

ایوان نے فنانس بل پیش کرنے کی تحریک کی زبانی منظوری لی جسے نواب تالپور نے چیلنج کردیا جس کے بعد اسپیکر نے گنتی کرنے کی ہدایت کردی۔

ایوان میں گنتی کا عمل مکمل ہونے کے بعد قومی اسمبلی نے فنانس بل پیش کرنے کی تحریک کو شق وار کثرت رائے سے منظور کرلیا۔ فنانس بل پیش کرنے کی تحریک کے حق میں 172 ووٹ آئے جب کہ 138 ووٹ تحریک کے خلاف آئے۔

ایوان میں تحریک کی منظوری کے بعد فنانس بل 2021 کی شق وار منظوری لینے کا عمل شروع کیا گیا۔

مزیدخبریں