لاہور کے علاقے برکت مارکیٹ میں سلنڈر پھٹنے سے دھماکا

Cylinder explodes in Barkat Market area of ​​Lahore
کیپشن: فائل فوٹو

لاہور: برکت مارکیٹ میں گیس سلنڈر دھماکے میں ایک شہری زخمی جبکہ 3 دکانیں اور 10 گاڑیاں تباہ ہو گئیں ۔

عینی شاہدین کے مطابق دکان میں یکے بعد دیگرے 15 سلنڈر پھٹنے سے آگ لگ گئی جس کے باعث لاکھوں کا نقصان ہوا ۔ آگ لگنے کے باعث ایک شخص جھلس گیا ۔

کمشنر لاہور کیپٹن (ر) عثمان نے اپنے بیان میں کہا کہ دوکان غیر قانونی تھی جس کے خلاف کارروائی کی جائے گی ، انہوں نے کہا کہ نقصان کا اندازہ لگایا جا رہا ہے ۔

واضح رہے کہ ریسکیو اور فائر بریگیڈ کی پندرہ سے زائد گاڑیوں اور تیس ریسکیورز نے ڈیڑھ گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا ۔

واضح رہے کہ جائے وقوعہ پر شہریوں کی بڑی تعداد کے ساتھ پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی تھی ۔

ادھر ، وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے اعلیٰ حکام سے رپورٹ طلب کر لی ہے ۔