بھارت کی شرانگیزیاں جاری، پلوامہ کے بعد ڈرون کا ڈرامہ، اجیت دول نے نیا راگ الاپنا شروع کر دیا  

12:58 PM, 29 Jun, 2021

نئی دہلی: بھارت کی پاکستان کیخلاف شر انگیزیاں جاری ہیں، پلوامہ کے بعد اب ڈرون کا نیا ڈرامہ رچانے کی کوشش کی گئی ہے۔ ایس سی او کانفرنس سے پہلے ہی اجیت دول نے ڈرون حملے کا راگ الاپنا شروع کر دیا۔

تفصیل کے مطابق انڈین وزیراعظم نریندر مودی نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی اے پی سی ناکام ہونے کے بعد ایک اور ڈرامہ رچا دیا ہے۔ مختلف حلقے سوال اٹھا رہے ہیں کہ آخر اس ڈرامہ بازی کی وجہ کیا ہے؟ کیا انڈیا میں پھر سے الیکشن کی تیاری کی جا رہی ہے؟

کیا ہر الیکشن سے پہلے مودی اور بی جے پی اپنے ہی لوگوں اور فوجیوں کو نشانہ بناتے رہیں گے؟ ہندوستان میں لوگوں کا اپنے وزیراعظم نریندر مودی سے اعتماد اٹھنے لگا ہے۔

اس سے قبل پلوامہ میں بھی نریندر مودی نے اپنے ہی لوگوں کو مروایا تھا۔ سی ڈی ایس بپن راوت اور بھارتی ایئر چیف کی چپقلش کا نتیجہ مقبوضہ کشمیر میں انڈین ائیر فورس پر ڈرون حملہ ہے۔

بپن راوت اور ہندوستانی ایئر چیف کے درمیان اختیار کی جنگ جاری ہے۔ بپن راوت کی سی ایس ڈی تقرری کو باقی بھارتی سروسز چیفس سیاسی تقرری مانتے ہیں۔

بپن راوت کی سروسز کے اندرونی معاملات میں مداخلت پہلے بھی کئی بار ناخوشگوار حالات پیدا کر چکی ہے۔ بھارتی ایئر فورس اورسی ایس ڈی بپن راوت کے درمیان سرد جنگ کے کئی پہلو پہلے بھی منظرعام پر آ چکے ہیں۔

مزیدخبریں