لاہور: مفتی عبدالقوی نے سوشل میڈیا پر مبینہ طور پر لیک ہونے والی نامناسب ویڈیو پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ویڈیو مجھے بدنام کرنے کی سازش ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر ویڈیو لیک ہونے کے بعد ملتان کے شہری نے مقدمے کے اندراج کیلئے درخواست دائر کی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ مفتی عبدالقوی کی غیراخلاقی ویڈیو سے جذبات مجروح ہوئے اور اب عبدالقوی کا اس وائرل ویڈیو پر ردعمل سامنے آیا ہے جن کا کہنا ہے کہ یہ ویڈیو انہیں بدنام کرنے کی سازش ہے۔
انہوں نے کہا کہ میرے پاس تو سمارٹ فون بھی نہیں ہے، میں دوسرا فون استعمال کرتا ہوں جس سے صرف وائس کال ہوتی ہے، مجھ سے منسوب نامناسب ویڈیو کے یوں لیک ہونے پر میں خود حیران ہوں، میری جسامت بھی ایسی نہیں ہے جیسی ویڈیو میں دکھائی دیتی ہے، میں تو جسمانی طور پر فٹ ہوں۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر مفتی قوی کا نام ٹاپ ٹرینڈ میں شامل تھا اور ایسا انٹرنیٹ پر ان کی نازیبا ویڈیو لیک ہونے پر ہوا، عبدالقوی کی سوشل میڈیا پر لیک ہونے والی ویڈیو میں وہ انتہائی نازیبا حرکات کرتے نظر آئے جبکہ اس سے قبل بھی کئی بار اپنی نازیبا ویڈیوز کی وجہ سے خبروں کی زینت بنے رہے ہیں۔