قربانیوں سے حاصل امن اور استحکام کو خراب نہیں ہونے دیا جائے گا، آرمی چیف

05:47 PM, 29 Jun, 2020

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان سٹاک ایکسچینج پر دہشتگردوں کے حملے میں شہادت کا رتبہ پانے والے سیکیورٹی گارڈز کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

پاک فوج کے ترجمان نے اپنی ٹویٹ میں بتایا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ملک میں دیرپا امن شہدا کی قربانیوں سے آیا۔ سیکیورٹی گارڈ نے اپنی جان قربان کر کے دہشتگردوں کو اندر داخل ہونے سے روکا۔ دشمن امن کو خراب کرنے کی کوششوں میں ناکام رہے گا۔

آرمی چیف نے مادر وطن کی حفاظت کیلئے ایک بار پھر اپنے عزم کو دہراتے ہوئے کہا کہ شہدا کی قربانیوں سے حاصل امن اور استحکام کو خراب نہیں ہونے دیا جائے گا۔

پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ اپنی پرعزم قوم کی حمایت کے ساتھ ہم دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ رینجرز اور پولیس کا فوری ایکشن قابل تحسین ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بروقت کارروائی کرکے مختصر وقت میں دہشت گردوں کا خاتمہ کیا۔

مزیدخبریں