اقراء عزیز کے ساتھ جھگڑا ہوا تھا،صحیفہ جبار

12:08 PM, 29 Jun, 2020

اسلام آباد:ٹی وی اداکارہ صحیفہ جبار نے کینیڈا میں یاسر حسین اور اقراءعزیز کے ساتھ جھگڑا ہونے کی تصدیق کر دی۔

صحیفہ جبار نے  کہا کہ ان کی کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں اقراءعزیز کے ساتھ لڑائی ہوئی تھی جس میں ان کا بھی کچھ قصور تھا۔

انہوں نے بتایا کہ وہ سب وہاں ایک نجی ٹی وی چینل کی ایوارڈ ز کی تقریب کے لیے موجود تھے کہ ایک کلب میں ان کی اقراءسے اس وقت لڑائی ہوئی جب وہ یاسر سے بات کر رہی تھیں.

انہوں نے بتایا کہ اس لڑائی میں زیادہ قصور اقراءکا ہی تھا لیکن وہ اور یاسر بھی تھوڑے قصور وار تھے۔

مزیدخبریں