بیجنگ :پی آئی اے کا ایک ماہ سے بھی کم عرصے میں کوتاہی کا دوسرا واقعہ سامنے آ گیا ہے ، اس مرتبہ بیجنگ ائیرپورٹ پر طیارے کا ایمرجنسی گیٹ کھل گیا جس سے پچاس کے قریب مسافروں کو آف لوڈ کرنا پڑگیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ائیر لائن کا طیارہ کراچی سے بیجنگ کے لیے ائیرپورٹ سے روانہ ہوا تھا ، بیجنگ ائیرپورٹ پر پی آئی اے طیارے کا ایمرجنسی گیٹ کھلنے پر سلائیڈ کھل گئی جس کی وجہ سے پچاس کے قریب مسافروں کو آف لوڈ کرنا پڑا .
پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق پرواز پی کے 853بیجنگ ائیر پورٹ پر موجود تھی اور اس میں مسافروں کو بٹھایا جا رہا تھا اور اس دوران ایمرجنسی گیٹ اوپن ہو گیا جس سے سلائیڈ کھل گئیں ،پچاس کے قریب مسافرو ںکو آف لوڈ کیا گیا ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل لندن ائیرپورٹ پر مسافر کی غلطی کی وجہ سے ایمرجنسی گیٹ کھل گیا تھا جس سے طیارہ حادچے سے بال بال بچ گیا ۔