اداکار بلال اشرف کی نئی فلم سپر سٹار کا پوسٹر جاری ، سوشل میڈیا پر دھوم

اداکار بلال اشرف کی نئی فلم سپر سٹار کا پوسٹر جاری ، سوشل میڈیا پر دھوم
کیپشن: image by Twitter

کراچی : پاکستانی اداکار بلال اشرف نے نئی فلم میں اپنے کردار کو پہلی مرتبہ مداحوں کے سامنے پیش کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی اداکار بلال اشرف نے نئی فلم میں اپنے کردار کو پہلی مرتبہ مداحوں کے سامنے پیش کر دیا ، اداکار اپنی نئی فلم سپرسٹار میں سمیر خان کا کردار ادا کر رہے ہیں ۔

نئی فلم سپر سٹار کے پوسٹر میں اداکار بلال اشرف دلکش دکھائی دے رہے ہیں جس کو سوشل میڈیا پر مداحوں کی بڑی تعداد نے پسند کیا ہے ۔

بلال اشرف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنی نئی فلم کے پوسٹر کو شائقین کے سامنے پیش کیا ہے ، فلم میں ان کے ساتھ اداکارہ ماہرہ خان بطور ہیروئن جلوہ گر ہو رہی ہیں ۔