سارہ علی خان کے انسٹا گرام پر فالوورز کی تعداد ایک کروڑ سے تجاوز کر گئی

07:27 PM, 29 Jun, 2019

ممبئی : بالی ووڈ سٹار سارہ علی خان کے انسٹا گرام فالوورز کی تعداد ایک کروڑ سے تجاوز کر گئی ۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ سٹار سارہ علی خان جنھوں نے اپنی فلم کدرناتھ سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کیا ، دوسری فلم سمبا میں رنویر کپور کے ساتھ جلوہ گر ہو کر سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ۔

اداکارہ کو سوشل میڈیا پر مداحوں کی بڑی تعداد پسند کر رہی ہے اور ان کے کام کو سراہا رہی ہے ، فلم سمبا نے ان کے بالی ووڈ میں کیرئیر کو ایک نیا عروج دیا ہے ۔

سارہ علی خان کا کہنا تھا کہ کہ وہ سوشل میڈیا پر اتنی زیادہ فین فالوونگ پر خود حیران ہیں ، اپنے مداحوں کی بے حد شکر گزار ہوں کہ وہ مجھے اس قدر پیار کرتے ہیں ۔

مزیدخبریں