بلوچستان عوامی پارٹی کےرہنماؤں  کی آصف زرداری سے ملاقات

06:05 PM, 29 Jun, 2019

اسلام آباد:بلوچستان عوامی پارٹی کےرہنماؤں  کی سابق صدر سے ملاقات ، چیئرمین سینیٹ کےحوالےسےفیصلےپرنظرثانی کامطالبہ کیا۔ 

تفصیلات کے مطابق، سابق صدر آصف علی زرداری سےبلوچستان عوامی پارٹی کےرہنماؤں نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کے چیمبر میں ملاقات کی ۔

بی اے پی کے وفد کی سربراہی سینیرصوبائی وزیرسابق وزیراعلیٰ بلوچستان صالح بھوتانی نےکی جبکہ دیگر شخیصات میں جان محمد جمالی،پارلیمانی لیڈربلوچستان عوامی پارٹی خالدمگسی ،سینیٹر نصیب اللہ بازئی، سینیٹرمرزا آفریدی ،جان محمد جمالی شامل تھیں۔

 

 بلوچستان عوامی پارٹی نے  پیپلزپارٹی سےچیئرمین سینیٹ کےحوالےسےفیصلےپرنظرثانی کامطالبہ کیا ، سابق صدر سے گفتگو میں کہا کہ بلوچستان سے چیئرمین سینیٹ کا انتخاب خوش آیند اقدام تھا، فیصلے سے بلوچستان کی محرومیوں میں اضافہ ہوگا۔

آصف زرداری نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کے ہٹانے کے حوالے سے فیصلہ اے پی سی میں ہے، اس حوالے سے فیصلہ رہبر کمیٹی کرے گی، فیصلے پر پارٹی سے مشاورت کرنے کے بعد آگاہ کروں گا۔

مزیدخبریں