لیڈز :ورلڈ کپ میں افغانستان کی پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق انگلینڈ میں جاری میگا ایونٹ میں دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے اور پاکستان کا افغانستان کے خلاف کرو یا مرو والا میچ کھیلا جارہا ہے جس کیلئے حریف ٹیم کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
افغانستان کی جانب سے گلبدین نائب اور پاکستان کے سرفراز احمد کپتانی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔افغانستان کے کپتان گلبدین نائب نے کہا کہ ہمارے سپنرز اچھے ہیں اس لئے دوسری اننگز میں فائدہ ہوگا،اچھا ٹوٹل دیکر پاکستان کو پریشر میں لانے کی کوشش کریں گے ۔
جبکہ افغان ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے اور دولت زدران کی جگہ حامد کو پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ ہمارے باؤلرز اچھا پرفارم کررہے ہیں جبکہ قومی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور گزشتہ سکواڈ ہی مقابلہ کرے گا۔