سنجے دت ساری زندگی والدین کی مخالفت کرکے پچھتاوے کا شکا ر

سنجے دت ساری زندگی والدین کی مخالفت کرکے پچھتاوے کا شکا ر

ممبئی:بالی ووڈ اداکار سنجے دت نے زندگی میں ہمیشہ والدین کی مخالفت کرنے پر پچھتاوے کا اظہارکرتے ہوئے نوجوانوں کو ہدایت کی ہے کہ جو غلطی انہوں نے کی وہ کوئی اور نہ کرے۔

اداکار سنجے دت کا منشیات کی لت میں مبتلا ہونا کسی سے ڈھکا چھپا نہیں، منشیات کی وجہ سے سنجے دت کو اپنی زندگی میں نہ صرف کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا بلکہ ان کا کیریئربھی تقریباً ختم ہوگیا تھا۔

لیکن انہوں نے ہمت اورعزم کا مظاہرہ کرتے ہوئے منشیات کی لت پرقابوپایا اور آج ایک بار پھر وہ بالی ووڈ میں سرگرم ہیں بلکہ وہ ڈرگ فری انڈیا مہم کا حصہ بھی ہیں۔