کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق بیٹسمین باسط علی نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت جان بوجھ کر بنگلہ دیش اور سری لنکا کے خلاف میچ ہار جائے گا تاکہ پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ2019 کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل نہ کر سکیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارت اب تک چھ میچز کھیل چکا ہے اور وہ کبھی نہیں چاہے گا کہ پاکستان سیمی فائنل میں پہنچے۔باسط علی نے کہا کہ بھارت کے بقیہ میچز سری لنکا اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کے ساتھ ہیں، سب نے دیکھ لیا کہ کوہلی الیون نے افغانستان کے خلاف میچ کس طرح کھیلا۔
جب ان سے اس حوالے سے وضاحت طلب کی گئی تو انہوں نے کہا کہ بھارتی ٹیم اس انداز میں کھیلے گی کہ لوگوں کو محسوس نہیں ہو گا کہ یہ ٹیم جان بوجھ کر میچ ہاری ہے۔باسط علی نے 1992 میں سیمی فائنل سے قبل پاکستان کی نیوزی لینڈ کی جیت کو مشکوک قرار دے دیا۔
انہوں نے کہا کہ کرکٹ چانس کا کھیل نہیں ہے، 92 کے ورلڈکپ میں کیویز کی ٹیم جان بوجھ کر پاکستان سے میچ ہاری تھی اور عمران خان بھی میری اس بات سے اتفاق کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ اس لئے میچ ہاری تھی تاکہ وہ اپنے ہوم گراو¿نڈ میں پاکستان کا سیمی فائنل میں سامنا کر سکیں۔