ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ اور سری لنکا کے میچ میں شہد کی مکھیوں کا حملہ

ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ اور سری لنکا کے میچ میں شہد کی مکھیوں کا حملہ

چیسٹر لی سٹریٹ :ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں میچوں کا سلسلہ جاری ہے اور اس وقت بڑی دلچسپ صورتحال پیدا ہوچکی ہے ۔

گزشتہ روز کھیلے گئے جنوبی افریقہ اور سری لنکا کے میچ میں دلچسپ صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب شہد کی مکھیوں نے حملہ کردیا جبکہ کھلاڑیوں اور امپائروں نے گراﺅنڈ پر لیٹ کر اپنے آپ کو بچایا۔

تفصیلات کے مطابق میگا ایونٹ کے 35 ویں میچ میں بارش تو نہ ہوئی تاہم شہد کی مکھیوں کے باعث کچھ دیر کے لیے میچ روکنا پڑا، اس دوران دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سمیت میدان میں موجود امپائرز بھی زمین پر لیٹ گئے۔یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب جنوبی افریقہ کے خلاف سری لنکا کی بیٹنگ جاری تھی کہ سنتالیسویں اوور میں شہد کی مکھیوں نے گراؤنڈ پر دھاوا بول دیا۔

شہد کی مکھیوں سے بچاؤ کے لیے کھلاڑی اور امپائرز زمین پر لیٹ گئے، مکھیوں کو گراؤنڈ سے بھگایا گیا جس کے بعد کھیل کا دوبارہ آغاز ہوا۔

واضح رہے عالمی کپ کے اس میچ میں جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو با آسانی نو وکٹوں سے شکست دی۔پروٹیز نے سری لنکا کی جانب سے دیا گیا 204 رنز کا ہدف با آسانی ایک وکٹ کے نقصان پر 37 ویں اوور میں عبور کر لیا۔