پیرس : معروف ہالی ووڈ سٹار نک جونز اور پریانکا چوپڑا چھٹیاں فرانس میں گزا ر رہے ہیں ، دونوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر مقبولیت کے ریکارڈ قائم کر رہی ہیں ۔
ہالی ووڈ سٹار نک جونز اور ان کی اہلیہ بھارتی فلم سٹار پریانکا چوپڑا ان دنوں فرانس میں ہیں جہاں وہ اپنی چھٹیاں گزار رہے ہیں ، نک جونز کے بھائی جوئے جونز کی شادی بھی قریب آ رہی ہے ۔
خیال کیا جار ہا ہے کہ معروف جوڑا شادی کی شاپنگ میں بھی مصروف ہے لیکن دونوں زیادہ تر مختلف تفریحی مقامات پر ہی ایک ساتھ دیکھے جا رہے ہیں ۔
دونوں نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اپنے محبت بھرے لمحات کی تصاویر بھی شیئر کی ہیں جس کو مداحوں کی بڑی تعداد نے پسند کیا ہے ۔
View this post on Instagram