بھارتی سنسر بورڈ نے فلم سنجو پر قینچی چلا دی

11:29 PM, 29 Jun, 2018

ممبئی : بھارتی سنسر بورڈ نے ہدایت کار راج کمار ہیرانی کو سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم سنجو کے جیل کا اہم سین کاٹنے کا حکم دیدیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق راجکمار ہیرانی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم سنجو کے ٹریلر میں دکھائے گئے ایک سین پر بھارتی سماجی رہنما پریتھوی مہاسکے نے اعتراض اٹھایا تھا اور فلم کے خلاف سینٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفکیشن میں شکایت درج کرائی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ رنبیر کپور کو جیل کی کال کوٹھری میں بند دکھایا گیا ہے جہاں اچانک ٹوائلٹ میں پانی بھرجاتا ہے اور رنبیر کپور چیخ کر جیل حکام کو آوازیں دیتے ہیں لیکن ان کی پکار کوئی نہیں سنتا۔

مزید پڑھیں۔۔۔۔شاہ رخ خان کا انوشکا شرما کے نام خوبصورت پیغام

واضح رہے کہ بالی ووڈ میں ہر طرف ان دنوں سنجے دت کی زندگی پر مبنی فلم سنجو کا چرچہ ہے جس نے پوری انڈسٹری کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے اور ہر کسی کی زبان پر بس رنبیر کپور کی تہلکہ خیز اداکاری کی باتیں ہیں کیونکہ رنبیر کپور نے سنجے دت کی زندگی کے مختلف پہلوؤں کو بہت خوبصورتی کے ساتھ پیش کیا ہے جس سے فلمی حلقوں اور سنجے دت کے چاہنے والوں میں فلم سنجو دیکھنے کا تجسس بڑھ گیا ہے لیکن سنسر بورڈ نے ہدایت کار کو فلم کے ایک اہم سین کاٹنے کا حکم دے دیا ہے۔

 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں



مزیدخبریں