اسلام آباد: ںنگران حکومت نے قوم پر پیٹرول بم گرانے کی تیاری کر لی۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے فی لیٹر تک اضافے کی سمری وزارت خزانہ کو ارسال کر دی۔
تفصیلات کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق سمری بھجوادی گئی ہے جس میں پیٹرول 5 روپے 40 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔سمری میں ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 6 روپے 20 پیسے جبکہ مٹی کا تیل 12روپے مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔اس کے علاوہ لائٹ ڈیزل آئل 10 روپے 50 پیسے مہنگا کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔والدہ کی حالت بدستور تشویشناک ہے، ہفتے کے روز وینٹی لیٹر سے نہیں ہٹایا جارہا, حسین نواز
خیال رہے کہ گزشتہ کئی ماہ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا جارہا ہے۔رواں ماہ نگران حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 26 پیسے کا اضافہ کیا تھا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں