شکرگڑھ این اے 77 سے دانیال عزیز کی نااہلی کے بعد انکی اہلیہ مہناز اکبر الیکشن لڑیں گی

شکرگڑھ این اے 77 سے دانیال عزیز کی نااہلی کے بعد انکی اہلیہ مہناز اکبر الیکشن لڑیں گی
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

شکرگڑھ: شکرگڑھ این اے 77 سے دانیال عزیز کی نااہلی کے بعد انکی اہلیہ مہناز اکبر الیکشن لڑیں گی، انور عزیز چوہدری اور لیگی رہنما اصغر چوہدری نے این اے 77 سے کاغزات نامزدگی واپس لے لئے۔

تفصیلات کے مطابق مہناز عزیز نے اپنے خاوند دانیال عزیز اور بیٹے مکائیل کے ہمراہ ریٹر ننگ آ فیسر کو پارٹی ٹکٹ جمع کروا دیا، جبکہ دانیال عزیز کا کہناہے کہ نااہلی کے عدالتی فیصلہ سے مایوسی ہوئی ، 25 جولائی کو سازشوں کو ناکامی اور ن لیگ سرخرو ہوگی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز 5 سال کے لئے نااہل
  

واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے سابق وفاقی وزیر برائے نجکاری دانیال عزیز کو توہین عدالت کا مرتکب قرار دے دیا جس کے بعد وہ الیکشن 2018 لڑنے کے اہل نہیں رہے۔ جسٹس عظمت سعید شیخ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بنچ نے گزشتہ ماہ 3 مئی کو دانیال عزیز کے خلاف توہین عدالت کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا جو 28 جون کوسنایا گیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں:  لاہور میں موسلادھار بارش بیشتر علاقوں میں حادثات کا سبب بننے لگی
 
 
 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں