محمد عباس کی کاؤنٹی کرکٹ میں تباہ کن باولنگ

06:05 PM, 29 Jun, 2018

ڈربی : انگلش کاو نٹی کرکٹ میں محمد عباس کی صلاحتیں مزید نکھر گئیں۔ پاکستانی کرکٹر نے صرف 54رنز دے کر6شکار کیے۔

تفصیلات کے مطابق انگلش کاو نٹی ڈویژن ٹو میچ میں لیسٹر شائر کیخلاف ڈربی شائر دوسری اننگز میں محمد عباس کی تباہ کن باولنگ کا سامنا کرتے ہوئے ابتدائی وکٹیں جلد گنوا بیٹھی، پیسر کی سوئنگ کے سامنے لاجواب ڈربی شائر کی ٹیم کی پوری کوشش تھی کہ باقی بیٹسمین کریز پر قیام طویل کرتے ہوئے میچ کو ڈرا کی طرف لے جائیں اور وہ اس مقصد میں کامیابی بھی حاصل ہوتی نظر آرہی تھی۔

مزید پڑھیں۔۔۔سرفراز احمد سے بھی ریٹائرڈ ہونے کے متعلق سوال ہونے لگ پڑے


86 رنز بنانے والے کرچلی ٹیل اینڈرز کے ساتھ مزید 10اوورز گزار لیتے تو میچ ڈرا پرختم ہوجاتا مگرآئرلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف گذشتہ سیریز میں پاکستان کی جانب سے بہترین با?لنگ کا مظاہرہ کرنے والے محمد عباس نے انھیں مڈآن پر موجود فیلڈر کاکیچ بنواتے ہوئے ڈربی شائر کو 184تک محدود کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔پیسر نے صرف 54رنز دے کر6شکار کیے،ان کی باولنگ پر ایک آسان کیچ بھی ڈراپ ہوا،لیسٹر شائر نے ہدف 4وکٹ پر حاصل کرلیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں