لاہور میں موسلادھار بارش بیشتر علاقوں میں حادثات کا سبب بننے لگی

 لاہور میں موسلادھار بارش بیشتر علاقوں میں حادثات کا سبب بننے لگی
کیپشن: فوٹو فائل

لاہور: لاہور میں موسلادھار بارش سے جل تھل ایک ہوگیا، ماڈل ٹاؤن ، لنک روڈ پر مسجد کی چھت گرگئی 6افراد زخمی ہوگئے،   ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو  ہسپتال منتقل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں موسلادھار بارش بیشتر علاقوں میں حادثات کا سبب بننے لگی،  چوبرجی گول چکر کے قریب مسجد کی دیوار گرنے سے ،  ایک نمازی زخمی ہوگیا۔  لاہور ائیر پورٹ پر شدید بارش سے رن وے پر پانی جمع، طیارے ہوا میں چکر لگانے پر مجبور۔ اس سے پہلے کامونکی کے قریب بارش کے باعث ٹرک اور گاڑی میں تصادم، 2افراد جاں بحق ، 5زخمی ہوگئے۔ 

یہ خبر بھی پڑھیں: شاہد خاقان عباسی کو مری سے الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی
 
  ساہیوال اور ننکانہ صاحب میں بارش کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا، جگہ جگہ فیڈرز ٹرپ کرجانے سے بجلی بند ہونے سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔  بارش کا پانی گھروں میں داخل،نشیبی علاقے زیر آب آگئے ۔ عمر کوٹ کے علاقے رحیم کالونی میں سیلابی ریلہ گلی میں کھیلتے ہوئے ، دوبھائیوں کو بہا لے گیا، جاں بحق بچوں کی عمر 4سے 5سال کے درمیان ہے ۔

یہ خبر بھی پڑھیں: عمران خان کا سجدہ،خواجہ آصف بھی میدان میں کود پڑے
 
 چونیاں کے علاقے کینڈا کالونی میں بارش کے باعث گھر کی چھت گر گئی،  زخمی میاں بیوی کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں