اوٹاوا:کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کو سن گلاسز کا تحفہ چھپانے پر 100کنیڈین ڈالر جرمانہ ہو گیا ، کینیڈین قانون کے مطابق وزیراعظم کو200ڈالر سے زائد مالیت کا تحفہ 30 دنوں کے اندر لازمی ڈیکلیئر کرنا لازم ہے۔
تفصیلات کے مطابق کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کو سن گلاسز کا تحفہ لینا مہنگا پڑ گیا حکام کے سامنے ظاہر نہ کرنے پر ٹروڈو پر 100 کینیڈینڈالر جرمانہ عائدکردیا گیا ۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وزیراعظم جسٹن ٹروڈوکوگزشتہ سال کینیڈین صوبے پرنس ایڈورڈآئی لینڈ کے سربراہ نے 2 بیش قیمت برانڈڈ سن گلاسز کے تحفے دیے تھے جسے ظاہر نہ کرنے پر وزیر اعظم کو100ڈالر کا جرمانہ ادا کرنا پڑا ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: سعودی خواتین کی کار شورومز میں دلچسپی بڑھنے لگی
یہ خبر بھی پڑھیں: عراق میں 12افراد کو دہشت گردی کے جرم میں سزائے موت دیدی گئی
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں