لاہور:پاکستانی اداکارہ حمائمہ ملک نے اپنے سابق شوہر اداکارہ شمعون عباسی سے جڑی طلاق سمیت تلخ یادوں کو سوشل میڈیا پر شیئر کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:چیف جسٹس کو حق نہیں اوپن کورٹ میں ججز کی تضحیک کریں:جسٹس شوکت عزیز صدیقی
تفصیلات کے مطابق حمائمہ ملک کا کہنا ہے کہ شمعون عباسی سے شادی ہوئی لیکن وہ زیادہ دیر نہ چل سکی اور اس کا انجام طلاق کی صورت میں ہوا۔ حمائمہ ملک نے سوشل میڈیا پر شیئر کیا کہ انھیں آٹھ برس قبل اس وقت طلاق ہوئی جب انھوں نے شعیب منصور کی فلم ’بول‘ کی شوٹنگ کے پہلے دن کیمرے کا سامنا کیا تھا لیکن طلاق نے مجھے بہت زیادہ مضبوط بنا دیا او اللہ کا شکر ہے کہ فلم نے بھی شاندار کامیابی حاصل کی۔
یہ بھی پڑھیں:سرفراز احمد سے بھی ریٹائرڈ ہونے کے متعلق سوال ہونے لگ پڑے
جس کے بعد میں نے کبھی پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔یاد رہے کہ ماضی میں حمائمہ ملک سے جب بھی ان کی طلاق بارے سوال کیا جاتا تھا تووہ اس کا جواب دینے سے گریز کرتی تھیں لیکن انھوں نے پہلی بار اس حوالے سے بات کی ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں