کشمور: الیکشن 2018 کا پہلا نتیجہ آ گیا ۔ پی ایس 6 کشمور سے میر شبیر علی بجارانی بلامقابلہ منتخب ہو گئے۔ ریٹرننگ افسر نے نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔
میرشبیرعلی خان بلا مقابلہ منتخب ہونے والے پہلے امیدوار ہیں۔ میر شبیر علی خان بجارانی نے 2 روز پہلے پیپلز پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد کل پیپلزپارٹی کا وفد انہیں منانے کرم پور بھی گیا لیکن کامیابی نہ ملی اور آج ریٹرننگ افسر نے میر شبیر علی بجارانی کی کامیابی کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے ۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں