عمران خان کا سجدہ،خواجہ آصف بھی میدان میں کود پڑے

02:08 PM, 29 Jun, 2018

سیالکوٹ:پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی اپنی اہلیہ بشریٰ بی بی کے ہمراہ پاکپتن میں بابا فرید گنج شکر کے مزار پر حاضری اور مزار کی چوکھٹ پر جھک کر بوسہ دینے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد پاکستان میں ہنگامہ برپا ہوگیا ہے.

یہ بھی پڑھیں:چیف جسٹس کو حق نہیں اوپن کورٹ میں ججز کی تضحیک کریں:جسٹس شوکت عزیز صدیقی

عوامی و صحافتی حلقوں کے بعد سیاسی حلقوں میں بھی اس حوالے سے عمران خان پر تنقید کی سلسلہ جاری ہے اور اس معاملے میں سابق وزیرخارجہ خواجہ آصف بھی پیچھے نہ رہے اور عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بناڈالا۔

یہ بھی پڑھیں:ہاکی چیمپئنز ٹرافی: پاکستان نے ارجنٹینا کو 1-4 سے آؤٹ کلاس کردیا

خواجہ آصف نے سربراہ پی ٹی آئی اور وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے خیالات کا اظہار ہوئے ایک ویڈیو کلپ شیئر کیا اور لکھا کہ’ایک قبر کو سجدہ کرتا ھے۔۔ دوسرا قبر کی کمائی کھا تا ھے۔ تحریک انصاف کی کل قیادت‘۔

یہ بھی پڑھیں:سرفراز احمد سے بھی ریٹائرڈ ہونے کے متعلق سوال ہونے لگ پڑے

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ کی سجدہ ریز ہونے کی ویڈیو کو لیکر سیاسی ،صحافتی و سماجی حلقو ں سمیت سوشل میڈیا پر خوب ہنگامہ برپا ہوا ہے ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں