نیب نے احد چیمہ کیخلاف ریفرنس دائر کر دیا، شہباز شریف کی بھی طلبی

01:34 PM, 29 Jun, 2018

لاہور: نیب نے سابق ڈائریکٹر جنرل لاہور ڈیولیپمنٹ اتھارٹی احد چیمہ کے خلاف ریفرنس دائر کردیا ہے۔ نیب حکام کے مطابق احد چیمہ کے خلاف ریفرنس آشیانہ اقبال ہاؤسنگ سوسائٹی کیس میں دائر کیا گیا۔

واضح رہے کہ نیب لاہور نے احد چیمہ کو 21 فروری کو گرفتار کیا تھا جس پر اس وقت پنجاب کی حکومت نے شدید احتجاج کیا تھا۔

مزید پڑھیں: شاہد خاقان عباسی کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے منظور

دوسری جانب نیب لاہور نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو صاف پانی کیس میں 5 جولائی کو طلب کیا ہے جب کہ اسی اسکینڈل میں راولپنڈی کے حلقہ این اے 59 سے چوہدری نثار کے مدمقابل مسلم لیگ (ن) کے امیدوار قمر الاسلام کو بھی نیب نے گرفتار کیا ہے۔

نیب لاہور نے مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو صاف پانی کیس کے علاوہ پنجاب پاور کمپنی کیس میں بھی 5 جولائی کو طلب کیا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں