نائیجیریا ، آئل ٹینکر میں دھماکا، 9 افراد ہلاک، 54 گاڑیاں خاکستر

12:12 PM, 29 Jun, 2018

ابوجا:نائیجیریا کے شہر لاگوس میں آئل ٹینکر میں آگ لگنے سے دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں 9افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ 54 گاڑیاں جل کر کوئلہ بن گئیں۔  

  نائیجیریا  کے شہر لاگوس میں موٹر وے پر آئل ٹینکر میں اس وقت آگ بھڑک اٹھی جب آئل ٹینکر ایک کار سے ٹکراگیا، واقعہ کے وقت شاہراہ ٹریفک سے پر تھی۔واقعے کے بعد موٹروے پر دور دور تک تباہی کے مناظردیکھنے میں آئے، حادثے کے بعد فوری طور پر رضاکاروں اور مقامی افراد نے امدادی سرگرمیوں کا آغاز کیا اور گاڑیوں میں پھنسے لوگوں کو نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کیا۔ حادثے کے نتیجے میں 5افراد زخمی ہوئے ہیں،    لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر  ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ مقامی  ہسپتال حکام کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں