ایل جی کمپنی کا پانچ کیمروں والا سمارٹ فون متعارف کرانے کا ارادہ

11:22 AM, 29 Jun, 2018

لاہور:ایل جی کمپنی رواں سال وی 40 سمارٹ فون متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے جس میں کل پانچ کیمرے دیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:ہاکی چیمپئنز ٹرافی: پاکستان نے ارجنٹینا کو 1-4 سے آؤٹ کلاس کردیا

رپورٹس کے مطابق فون کی پشت پر تین کیمرے جب کے فرنٹ پر دو کیمرے شامل ہوں گے۔ فرنٹ پر موجود کیمرے فیس ان لاک او تھری ڈی فیس میپنگ کے لیے استعمال ہوں گے۔ پشت پر ایک اسٹینڈرڈ کیمرہ اور ایک کمپنی کا سگنیچر الٹرا وائڈ لینس شامل ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:سرفراز احمد سے بھی ریٹائرڈ ہونے کے متعلق سوال ہونے لگ پڑے

تیسرے کیمرے سے متعلق تفصیلات سامنے نہیں آئیں تاہم ممکن ہے کہ یہ زوم لینس ہو۔ اگر کمپنی اس فون کو پانچ کیمروں کے ساتھ متعارف کرانے میں کامیاب ہوجاتی ہے تو اتنے کیمروں کا حامل پہلا اسمارٹ فون ہوگا۔ فون سے متعلق دیگر رپورٹس کے مطابق اس فون میں نوچ ڈسپلے اور سنیپ ڈریگن 845 پروسیسر دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:'رشتے دار کہتے تھے کہ کالی ہو جائے گی پھر کوئی شادی نہیں کرے گا'

فنگر پرنٹ سنسر فون کی پشت پر شامل ہوگا۔ گوگل اسسٹنٹ کیلئے فون میں خصوصی بٹن کو جگہ دی جائے گی۔ اسمارٹ فون کی قیمت اور لانچنگ سے متعلق تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں