بیروت : لبنان میں ایک نوجوان نے فٹ بال ورلڈ کپ میں جرمن ٹیم کی شکست اورٹورنامنٹ سے باہر ہونےکے بعد اشتعال میں آکر اپنے ہمسائے کو قتلکر دیا ۔
جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق یہ واقعہ لبنانی دارالحکومت بیروت کے نواحی علاقے حئی السولم میں پیش آیا۔جہاں 17 سالہ خضر بوراتیا جرمن ٹیم کی شکست پر شدید رنج میں مبتلا تھا جب کہ اس کا مقتول ہمسایہ محمد ظاہر برازیل کی فتح پر خوش تھا۔
قتل ہونے وال نوجوان جرمن ٹیم کی ہار پر بھی مسرت کا اظہار کر رہا تھا اور یہ بات خضربوراتیا کو پسند نہ آئی تو اس نے اپنے ہمسائے ظاہر کو چاقو کے پے درپے وار کر کے قتل کر دیا۔پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔