انسانیت کو شرما دینے والا واقعہ، ایک شخص کی 6 سالہ سوتیلی بیٹی سے مبینہ زیادتی

09:54 AM, 29 Jun, 2018

لاہور: صوبہ پنجاب کے علاقے بادامی باغ میں ایک درندہ صفت شخص نے اپنی 6 سالہ سوتیلی بیٹی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

پولیس کے مطابق انسانیت کو شرما دینے والا یہ افسوس ناک واقعہ گزشتہ روز بادامی باغ کے علاقے میں پیش آیا جہاں صابر نامی شخص نے اپنی 6 سالہ سوتیلی بیٹی کو مبینہ طور پر زیادتی کانشانہ بنایا۔

مزید پڑھیں: مخلوط حکومت بنانے سے بہتر ہے کہ اپوزیشن میں بیٹھیں، عمران خان

سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس پی) سٹی آپریشنز احسن سیف نے بتایا کہ میڈیکل رپورٹ کے مطابق درندگی کے دوران متاثرہ بچی کے سر اور دونوں بازوؤں پر فریکچر بھی آئے۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے متاثرہ بچی کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کر دیا۔

یاد رہے رواں سال کے آغاز میں قصور میں 6 سالہ زینب کو اغوا کرنے کے بعد قتل کر دیا گیا تھا جبکہ اس واقعے کے بعد علاقہ مکینوں نے سخت احتجاج کیا اور ڈی پی او آفس پر دھاوا بول دیا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں