امریکی اخبار کے دفتر میں فائرنگ، 5 افراد ہلاک

امریکی اخبار کے دفتر میں فائرنگ، 5 افراد ہلاک
کیپشن: واقعہ ریاست میری لینڈ کے علاقے ایناپولس میں اخبار ’کیپیٹل گزٹ‘کے نیوز روم میں پیش آیا۔۔۔۔۔۔فوٹو/ بشکریہ اے پی

ایناپولس: امریکی ریاست میری لینڈ میں واقع ایک اخبار کے دفتر میں ایک شخص کی اندھادھند فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک جبکہ 20 سے زائد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ریاست میری لینڈ کے علاقے ایناپولس میں اخبار ’کیپیٹل گزٹ‘کے نیوز روم میں پیش آیا۔

فائرنگ کرنے والے حملہ آور کو بھی حراست میں لے لیا گیا جس کی شناخت 38 سالہ جیروڈراموس کے نام سے ہوئی۔ ملزم نے نیوز روم میں ہینڈگن سے اندھادھند فائرنگ کی جس کے قبضے سے اسموک ہینڈ گرینیڈز بھی برآمد ہوئے۔

واقعے کے وقت عمارت میں 170 کے قریب افراد موجود تھے۔ رپورٹس کے مطابق ملزم کا اخبار 'کیپٹل گزٹ' سے دیرینہ تنازع تھا اور اخبار  نے ملزم کے خلاف جولائی 2011 میں ایک مضمون شائع کیا تھا۔ 'کیپٹل گزٹ' کو گزشتہ روز سوشل میڈیا پر دھمکیاں بھی دی گئی تھیں۔

میری لینڈ کے گورنر لیری ہوگن نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ وہ اس واقعے کے بعد شدید صدمے میں ہیں۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بھی واقعے پر بریفنگ دی گئی۔ ٹرمپ نے اپنے پیغام میں متاثرین اور ان کے اہلخانہ کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں