اسلام آباد :پاکستانی شہریوں کی جانب سے سوئس بینکوں میں رقوم رکھنے کی شرح میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔
بھارتی نیوز ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ سوئس بینکوں میں پاکستانی شہریوں کے اکاؤنٹس میں رکھی جانے والی رقم میں 21 فیصد کمی آئی ہے۔
یہ بھی پڑھیئے:نواز شریف ، شاہد خاقان عباسی کیخلاف بغاوت کے مقدمے کی درخواست
رپورٹ کے مطابق کمی کے باوجود سوئس بینکوں میں پیسہ رکھنے میں پاکستانی شہری بھارتیوں سے آگے ہیں اور مسلسل تیسرے سال پاکستانیوں نے سوئس بینکوں میں بھارتیوں سے زیادہ رقم رکھوائی۔
سوئس نیشنل بینک کے اعداد و شمار کے مطابق سال 2017 میں پاکستانیوں نے سوئس بینکوں میں 770 ارب روپے کے مساوی رقم رکھوائی۔