متحدہ عرب امارات کے فوجیرہ ساحل پر عجیب و غریب انڈہ برآمد

11:41 PM, 29 Jun, 2017

ابوظہبی:متحدہ عرب امارات کے فوجیرہ ساحل پر ایک انڈہ نما چیز دریافت ہوئی ہے۔ جسکی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا رکھی ہے ۔
یہ انڈہ نما چیز بدھ کے دن فوجیرہ کے ساحل پر ماہی گیری کرتے ہوئے ایک ماہی گیرسلیم مسعودعلی کے جال میں آئی جس پر بے توجہی میں لکھے کچھ ہجے نمایاں ہیں۔ انڈے کی طرز کی یہ چیز ملنے پر ماہی گیر سلیم مسعودعلی نے فوجیرہ کے حکام سے رابطہ کیا ۔جنھوں نے یہ انڈہ اس پر لکھے ہوئے ہجوں کو سمجھنے کیلئے عالموں کے پاس بھیج دیا ہے۔
جنگلی حیات کے ماہر ڈاکٹر ریزہ خان نے تعین کیاہے کہ شاید یہ کسی شتر مرغ کاانڈہ ہے ۔انکا کہنا ہے کہ یہ شتر مرغ کاانڈہ لگتا ہے جسے کسی نے عجیب سی خطاطی کے بعد پھینک دیا ہو گا۔ انھوں نے مزید کہاکہ انھوں نے اپنی زندگی میں اتنا بڑا انڈہ پہلی بار دیکھا ہے اورجہاں تک اس پر کی گئی خطاطی کا تعلق ہے، بہتر ہے کہ لوگ اسکو نظر انداز کر دیں۔

مزیدخبریں