سٹیون سمتھ نے منگیتر کیساتھ تصویر جاری کر دی

11:24 PM, 29 Jun, 2017

سڈنی: مایہ کھلاڑی اور آسٹریلوی  کرکٹ ٹیم کے کپتان سٹیون سمتھ نے اپنی منگنیتر کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر شائع کر دی جس نے تہلکہ مچا دیا۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی ٹیم کے کپتان سٹیون سمتھ ان دنوں نیویارک میں چھٹیاں گزار رہے ہیں جب کہ ان کی گرل فرینڈ دینی ولز بھی ان کے ہمراہ ہیں۔سمتھ نے انسٹاگرام پر ایک تصویر پوسٹ کی جس میں انہیں کسی بلند عمارت پر کھڑا دیکھا جاسکتا ہے۔
انہوں نے  لکھا کہ میں اپنے ایک گھٹنے پر بیٹھا اور دینی ولز نے کہا’’ ہاں‘‘۔آسٹریلوی کپتان نے اپنی پوسٹ میں "انگیج" کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا جب کہ تصویر میں دونوں کو خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

مزیدخبریں