معروف بھارتی ادکارہ ماہیما چوہدری کے بھائی اور بھابی ٹریفک حادثے میں ہلاک

10:06 PM, 29 Jun, 2017

ممبئی:  بھارتی فلم انڈسٹری کی خوبصورت اداکارہ ماہیما چوہدری کے بھائی اور بھابی کار حادثے میں ہلاک ہوگئے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ ماہیما چوہدری کے کزن اور ان کی اہلیہ کسی تقریب سے واپس آرہے تھے جبکہ  دوسری سمت سے آنے والی بس کار سے ٹکراگئی،

گاڑی کی اسپیڈ زیادہ ہونے کی وجہ سے اداکارہ کا کزن موقع پر ہی ہلاک ہوگیا اور انکی بیوی اور اداکارہ کی بھابی کو ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ شدید زخمی ہونے سے جانبز نہ ہوسکی اور کچھ دیر بعدہی انتقال کر گئیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں