ٹرمپ کی افغان پالیسی پہلے سے بگڑی صورتحال میں مزید بگاڑ پیدا کرے گی ,عمران خان

08:28 PM, 29 Jun, 2017

اسلام آباد :پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہاہے کہ ٹرمپ کی افغان پالیسی پہلے سے بگڑی صورتحال میں مزید بگاڑ پیدا کرے گی ٹرمپ کا کوئی کام نہیں کہ وہ بھارت کی افغانستان میں مداخلت کی راہ ہموار کرے۔

مودی اور ٹرمپ ملاقات پر اپنے پیغام میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہاکہ ٹرمپ کا کوئی کام نہیں کہ وہ بھارت کی افغانستان میں مداخلت کی راہ ہموار کرے ۔ بھارت کے برعکس یہ پاکستان ہے جس کی افغانستان کے ساتھ مشترکہ سرحد ہے ۔ ٹرمپ کی افغان پالیسی پہلے سے

بگڑی صورت حال میں مزید بگاڑ پیدا کرے گی ۔ ٹرمپ کی مداخلت سے تنازعے کے حل میں مسائل جنم لیں گے ۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے نواز لیگ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ شریفوں کی سفاکیت شرمناک ہے سیاسی گارڈفادر ضیاءالحق کے ورثے کو زندہ رکھے ہوئے ہیں ۔ عمران خان نے کہا کہ جے آئی ٹی میں پیشی پر حسین نواز اور ان کے چیلے آنسو بہاتے ہیں سفاکیت کا مظاہرہ کرنے والے شریف سنگین جرائم کے باعث جے آئی ٹی میں پیشی پر مظلومیت کا رونا روتے ہیں۔

مزیدخبریں