سرگودھا: ضلع کچہری سرگودھا کے ریونیوریکارڈروم میں لگنے والی آگ پرایمرجنسی 1122نے قابوپالیاہے،ڈپٹی کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے واقعہ کی انکوائری کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق عید کی شب اور اگلے روز ضلع کچہری سرگودھا کے ریکارڈروم میں نامعلوم افراد نے آگ لگادی تھی جس سے1850ء سے لے کر 2012ء تک کا موجود ریونیواور عدالتوں کا تمام ریکارڈجل کر خاکستر ہوگیا،کمشنرسرگودھاڈویژن ندیم محبوب نے جمعرات کو ڈپٹی کمشنرلیاقت علی چٹھہ اورایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو)طارق خان نیازی کے ہمراہ آگ بجھانے کے عمل کاجائزہ لیا۔
ابھی تک آگ لگنے کی وجوہات کاپتہ نہیں چل سکا،تاہم ڈپٹی کمشنرنے آگ لگنے کے واقعہ کی انکوائری کیلئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر)ریونیو(طارق خان نیازی کی نگرانی میں چاررکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے جواپنی ابتدائی رپورٹ ایک ہفتہ میں پیش کرے گی اورتفصیلی رپورٹ محکمہ واپڈا،بلڈنگزاورفرانزک لیبارٹری کی رپورٹ کے بعدپیش کی جائے گی جبکہ کمیٹی کے دیگرارکان میں انچارج ریسکیو1122،کالونی اسسٹنٹ اورتحصیلدارسرگودھاشامل ہیں۔
کمشنرسرگودہا ڈویژن ندیم محبوب نے آگ لگنے کے واقعہ کاموقع پرجائزہ لیتے ہوئے آگ پرکنٹرول کیلئے کی گئی کوششوں پرڈپٹی کمشنر،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(آر)اورریسکیو1122کے کردارکوقابل ستائش قراردیتے ہوئے آگ بجھانے کاعمل آخری چنگاری تک جاری رکھنے کی ہدایت کی،اس موقع پرطارق خان نیازی نے کمشنراورڈپٹی کمشنرکوآگ بجھانے کے سلسلے میں کئے گئے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی۔
کمشنر ندیم محبوب، ڈپٹی کمشنرلیاقت علی چٹھہ،اے ڈی سی آرطارق خان نیازی،جنرل اسسٹنٹ ریونیووقاراکبرچیمہ،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر1122ڈاکٹرمظہرشاہ،تحصیلدارملک محمداشرف،تحصیلددارظفرانجم ودیگربھی اس موقع پرموجودتھے۔