لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے سنئیر رہنما اعجاز احمد چوہدری نے کہا کہ پانامہ چورحکمران کسی صورت بچ نہ پائیں گے یہ سارے کریمنل ہیں اور اسی لیے انکی کریمنل انویسٹی گیشن کی جا رہی ہے۔ پانامہ چور ٹولہ اپنے انجام کو پہنچے گا ، تحریک انصاف کا قوم سے وعدہ ہے کہ ان سے قوم کی لوٹی ہوئی دولت کی پائی پائی کا حساب لیا جائے گا، وہ گزشتہ روز پی پی 153کے رہنما امجد خان کی طرف سے کارکنوں کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے رکن صوبائی اسمبلی نے مجید اچکزئی نے اپنی گاڑی کے نیچے ڈیوٹی پر معمور ٹریفک اہلکار کو کچل ڈالا اور اب نام نہاد صلح کا ڈرامہ کر کے اپنے آپ کو بچا رہے ہیں کوئی مجرم کتنا بھی بڑا کیوں نہ ہو وہ قانون سے بالاتر نہیں ،دیت کے قانون کا اس طریقے کار سے کوئی تعلق نہیں۔
انہوں نے کہا کہ اے سی زیارت کس حیثیت سے لواحقین کے پاس گئے، سپریم کورٹ کا از خود نوٹس لینا خوش آئند عمل ہے، شریعت کی روح سے یہ قتل عمد ہے انہیں سخت سے سخت سزا دی جائے۔
اعجا زاحمد چوہدری نے مزید کہا کہ رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کو جیل میں عام آدمی سے ملنے کی بھی اجازت نہیں جبکہ ملکی قوانین انہیں ملنے کی اجازت دیتے ہے،موجودہ حکمرانوں نے اپنے آپ کو مظلوم شو کرنے کے لئے ایک تصویر سامنے آنے پر ہنگامہ کھڑ ا کر دیا تھا ،آج حکمرانوں کا دوہرا معیار عوام کے سامنے کھل کر آ گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے ملکی اداروں کو تباہ کرنے ساتھ اپنا غلام بنا رکھا ہے ،نام نہاد ترقی کے دعوے دار جھوٹ کا پلندہ ہے عوام حکمرانوں کی اصلیت جان چکے ہے۔
تقریب میں ظہیر عباس کھو کھر، چوہدری منشاء سندھو، شبیر سیال، فیاض بھٹی، ملک بابر اعوان،جاوید بھٹی، عبدالکریم کلواڑ، چوہدری صفدر ، منیر جٹ، مہر نعیم اللہ تاج، میاں اختر حسین، ملک طاہر، ملک امین، فوجی ظہور، چاچا پی ٹی آئی، شہباز رحمانی سمیت بڑی تعداد میں پارٹی رہنمائوں اور کارکنوں نے شرکت کی۔