کے پی میں مون سون بارش سے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ

05:22 PM, 29 Jun, 2017

نیوویب ڈیسک

پشاور: محکمہ موسمیات نے خیبر پختونخوامیں پری مون سون بارش سے ندی نالوں میں سیلابوں اور طغیانی کا خدشہ ظاہر کیاہے لیکن حکومت کی جانب سے نقصانات سے نمٹنے کیلئے کوئی انتظامات سامنے نہیں آئے ۔

خیبر پختونخوا کے بیشتر علاقوں میں پری مون بارشوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ۔محکمہ موسمیات نے ندی نالوں میں طغیانی اور سیلابوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے لیکن طوفانی بارشوں کی پیشنگوئی کے پیش نظرصوبائی حکومت نے کوئی خاص اقدامات نہیں اٹھا ئے.

پی ڈی ایم اے حکام کے مطابق محکمہ موسمیات نے اگر چہ سیلابوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے لیکن کسی بڑے نقصان کا خدشہ نہیں ۔ پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا اور ہر قسم کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں ۔

خیبر پختونخوا میں ہر سال سیلاب سے تباہ کاریاں تو ہوجاتی ہے لیکن ابھی تک نقصانات کم کرنے کیلئے حکومت نے کوئی جامع حکمت عملی نہیں بنائی ۔

مزیدخبریں