بھارتی حکومتی لیڈر سر عام پیشاب کرتے پکڑا گیا

05:55 PM, 29 Jun, 2017

دہلی:یوں تو بھارت ٹیکنا لوجی میں بہت آگے جا چکا ہے  لیکن پھر بھی  اپنے حکومتی راہنماﺅں کو بھی مناسب بیت الخلاءمہیاکرنے سے قاصر نظر آتا ہے۔

بھارتی راہنمائوں کی بیچارگی کی مثال ٹوئٹر پر وائر ل ہونے والی ایک تصویر ہے جس میں بھارتی حکمران جماعت کے وزیر برائے زراعت رادھا موہن سنگھ سرعام پبلک کے سامنے پیشاب کر تے ہو ئے دکھائی دے رہے ہیں۔
موہن سنگھ مودی کی’صاف ستھرا بھارت ‘ مہم کے زبردست حامی ہیں  لیکن ان کو  اس طرح سر عام پیشاب کرتا دیکھ کر ٹوئٹر پر خوب تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں