پشاورپولیس نے 8اشتہاریوں سمیت 110جرائم پیشہ افراد گرفتار کرلئے

پشاورپولیس نے 8اشتہاریوں سمیت 110جرائم پیشہ افراد گرفتار کرلئے

پشاور:  پشاورپولیس نے سماج دشمن عناصر کے خلاف مختلف تھانوں کی حدود میں گرینڈ آپریشن کے دوران سنگین مقدمات میں مطلوب8اشتہاری مجرمان سمیت 110جرائم پیشہ افرادکوگرفتار کرکے ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی۔

سی سی پی او پشاورمحمد طاہر خان کی ہدایت پر ایس ایس پی آپریشنزسجاد خان کی نگرانی میں پشاور پولیس نے سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں کیں جس میں مقامی تھانوں کی نفری کے علاوہ لیڈیز پولیس نے بھی حصہ لیا ۔

گرینڈ آپریشن کے دوران سنگین مقدمات میں مطلوب 8اشتہاری مجرمان تھانہ سربند کی حدود میں صدام حسین ولد لیاقت ساکن پشتہ خرہ،تھانہ انقلاب کی حدود میں نیاز علی ولد سبزعلی ساکن زندے ، تھانہ متھرا کی حدود میں سید شمس القمر ولد شمس العارفین ساکن تیرائی پایان ،تھانہ بھانہ ماڑی کی حدود میں فرمان ولد محمد نواز ،محمد نواز ولد سخی داد ،شہزاد ولد خان محمد ،ابرار ولد شیرزادہ ،غیاث الدین ولد محمد ریاض ساکنان قمر دین گھڑی سمیت110جرائم پیشہ افراد کو گرفتار  کیا گیا ۔

ان کے قبضے سے 1عدد رپیٹر 12 بور،30 عدد پستول 30 بور، 5عدد 9MM پستول ، سینکڑوں عدد کارتوس ،17کلوگرام چرس برآمدکرلی جبکہ غیر قانونی طور پر رہائش پذیر15 افراد کو گرفتارکرکے ان کے خلاف مختلف مقدمات درج کر دیئے۔

مصنف کے بارے میں