اسلام آباد: عمران خان کا کہنا ہے کہ شریفوں کی سفاکیت شرمناک ہے ، سیاسی گاڈفادر ضیاءالحق کے ورثے کو زندہ رکھے ہوئے ہیں، ببلو کی جے آئی ٹی میں پیشی پر یہ اور انکے چیلے آنسو بہاتے ہیں۔ عمران خان نے امریکی خارجہ پالیسی پر سخت تنقیدکی ہے اوربھارت کو ظالم ملک قرار دے دیا۔
چیئرمین تحریک انصاف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹویٹ کیا۔انکا کہنا تھا کہ یہ لوگ خود سفاکیت کا مظاہرہ کرتے ہیں اور سنگین جرائم کے باعث اپنی پیشی ہو تو مظلومیت کا رونا روتے ہیں ۔
Disgusting! Fascism of Sharifs as they carry forward their political godfather Zia's dictatorial legacy while feigning sincerity pic.twitter.com/86EFpyZTvi
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) June 29, 2017
انہوں نے واضح کیا کہ ٹرمپ مودی بیان نے امریکی خارجہ پالیسی سے اخلاقیات اور انصاف کی آخری رمق بھی ختم کردی ۔ٹرمپ کا کوئی کام نہیں کہ وہ بھارت کی افغانستان میں مداخلت کی راہ ہموار کرے ۔
عمران خان نے بھارت کو ظالم ملک قرار دیتے ہوئے کہا کشمیر کی تحریک آزادی کو دہشت گردی قرار دے کر ظالم بھارت کی طرفداری کی جارہی ہے ۔