نیویارک:امریکہ میں پاکستانی نوجوان ڈاکٹر نے ایک ماہ کیلئے رہائش کیلئے ضرورت کمرہ کا اشتہار فیس بک گروپ میں پوسٹ کیا ہی تھا کہ ساتھ ہی خوبصورت پاکستانی نوجوان کو امریکن لڑکیوں کے رشتے آنا شروع ہوگئے۔
پاکستانی نوجوان ریحان منیر 26 سالہ گریجوئیٹ ہیں جو نیو یارک میں رہائش ڈھونڈ رہے تھے۔ ان کو کسی دوست نے مشورہ دیا کہ فیس بک پر 'جپسی ہاؤسنگ' نامی پیج پر پوسٹ کرو کہ ان کو نیو یارک میں ایک کمرہ چاہیے۔
ریحان نے اس پیج پر پوسٹ کی کہ وہ 26 سالہ ڈاکٹر ہیں اور ان کو ڈیڑھ ماہ کے لیے کمرہ درکار ہے۔میں پروفیشنل ہوں، دوستانہ ہوں۔ سب سے اہم صاف ستھرائی کا بہت خیال رکھتا ہوں۔
اس پوسٹ کے ساتھ ریحان نے اپنی تصویریں بھی لگا دیں۔ اس پوسٹ نے تو جیسے انٹرنیٹ پر آگ لگا دی۔ایک خاتون نے لکھا 'معذرت کے ساتھ لیکن تم بہت خوبصورت ہو۔' ایک اور خاتون نے لکھا 'میرے سے شادی کر لو؟'ایک اور خاتون نے لکھا 'یہ اتنا ہاٹ ہے!!! کاش میرے پاس کرائے پر دینے کے لیے ایک کمرہ ہوتا۔'
لیکن چند لوگوں نے اس بات کی نشاندہی کی کہ ریحان کو صرف کرائے پر ایک کمرہ چاہیے۔ایک صارف نے لکھا 'کیا ہو گیا ہے۔ تم سب اس وقت پاگل ہو رہی ہوتی اگر بہت سارے مرد کسی خوبصورت خاتون کے بارے میں اس قسم کی باتیں کر رہے ہوتے۔ اس لڑکے کو صرف کمرہ درکار ہے۔