جلد ہی آپ واٹس ایپ پر کسی بھی ٹائپ کی فائل شیئر کر سکیں گے 

جلد ہی آپ واٹس ایپ پر کسی بھی ٹائپ کی فائل شیئر کر سکیں گے 

اسلام آباد: واٹس ایپ صارفین جلد ہی اس میسجنگ ایپلی کیشن سے کسی بھی قسم کی فائل شیئر کرسکیں گے۔اب تک وٹس ایپ صارفین محدود اقسام کی فائلوں کو ہی وٹس ایپ میں شیئر کر سکتے ہیں۔ ان اقسام میں پی ڈی ایف، ورڈ ڈاکیومنٹ، سپریڈ شیٹ اور سلائیڈز شامل ہیں۔ جلد ہی وٹس ایپ کے لیے ایک نئی اپ ڈیٹ متعارف کرائی جائے گی، جس کے بعد صارفین اپنے دوستوں کے ساتھ تمام اقسام جیسے اے پی کے وغیرہ کو شیئر کر سکیں گے۔

وٹس ایپ کے مطابق اس فیچر کے تجربات کیے جا چکے ہیں اور جلد ہی یہ فیچر تمام دنیا کے صارفین کےلیے دستیاب ہوگا۔ 
وٹس ایپ استعمال کرتے ہوئے اینڈروئیڈ صارفین 100 ایم بی، آئی او ایس صارفین 128 ایم بی اور ویب صارفین 64 ایم بی کی فائل شیئر کر سکتے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں.