وادی ناران ، کاغان میں سیاحوں کا رش،تقریباً 7 لاکھ افراد پہنچ چکے

01:49 PM, 29 Jun, 2017

نیوویب ڈیسک

پشاور: عید ختم ہوئی لیکن ناران ، کاغان میں سیاحوں کی آمد جاری ہے۔  تقریباً سات لاکھ سیاح خوبصورت وادیوں میں پہنچ چکے ہیں، پولیس نے مہمانوں کو معلومات کے ساتھ پینے کا پانی، کولڈ ڈرنکس اور بچوں میں چاکلیٹ اور تحائف بھی تقسیم کیے ۔

اس موقع پر ڈی پی اومانسہرہ چھودھری احسن سیف اللہ کا کہنا تھا کہ مانسہرہ میں ہزاروں کی تعداد میں سیاحوں کی آمدکا سلسلہ جاری ہے ابتک ایک اندازے کے مطابق ڈیڑھ لاکھ سے زاہد گاڑیاں جن میں 6 سے7 لاکھ سیا ح مانسہرہ میں داخل ہو چکے ہیں۔ گزشتہ سال بھی عید کے موقع پرسیاحوں کی 3لاکھ سے زاہد گاڑیاں مانسہرہ آئی تھی سیاحوں کو مکمل آگاہی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ٹریفک کو رواں دواں کرنے کے لیے 685پولیس اہلکار تعینات کیے گے ہیں ۔

سیاحوں کو پانی کی بوتلوں ،جوسز اور گفٹ کے ساتھ عید کارڈ بھی یے جارہے ہیں جس میں ہماری آفیسرز کے فون نمبرز ہیں جن پر کسی بھی حادثہ یا مشکل کی صورت میں مدد طلب کی جاسکے گی جبکہ خصوصی طور پر موبائل ورکشاپ ،ریکوری وین اور بارش و لینڈ سلائیڈنگ کی صورت میں فوری روڈ کو کلیر کرنے کے لیے بھاری مشینری بھی پہنچائی گی ہیں اس موقع پر سیاحوں کا بات چیت کرتے ہوئے کہنا تھا کی پولیس کی بہترین حکمت عملی سے اس بار ٹریفک جام کے مسائل پیدا نہیں ہوئے اور پولیس کی جانب سے سیاحوں کو چلان کے بجائے پانی کی بوتلیں اور جوسز اور گفٹ دینا اصل تبدیلی ہیں۔

مزیدخبریں