مری میں چھرہ پانی سے بنواڑی جانے والی کیبل لفٹ ٹوٹ گئی

مری میں چھرہ پانی سے بنواڑی جانے والی کیبل لفٹ ٹوٹ گئی

راولپنڈی: چھرہ پانی کے قریب بنواڑی گاؤں میں لفٹ ٹوٹ کر کھائی میں گرنے سے 10 افراد جاں بحق جب کہ 3 زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے  مطابق مری میں چھرہ پانی کے قریب بنواڑی گاؤں کو مرکزی شاہراہ سے ملانے کیلئے مقامی لوگوں نے لفٹ لگا رکھی تھی۔ لوگ حسب معمول لفٹ کے ذریعےاپنی منزل کی جانب رواں دواں تھے کہ اچانک رسی ٹوٹنے سے لفٹ سینکڑوں  فٹ گہری کھائی میں جا گری۔

حادثے کے بعد مقامی افراد نے جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمیوں کو نکالنے کے لیے اقدامات شروع کردیئے، لاشوں اور زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں طبی عملے نے 10 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔