دبئی: اسکائپ انتظامیہ نے متحدہ عرب امارات میں اسکائپ کی سروسزبندکرنے کی تصدیق کردی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چند دنوں سے متحدہ عرب امارات میں اسکائپ کی ویڈیو سروسزکی بندش کی قیاس آرائیاں گردش کررہی تھیں۔ لیکن اب اسکائپ انتظامیہ نے اس بات کی باقاعدہ تصدیق کی ہے کہ یواے ای میں اسکائپ کی سروسزبندکردی گئی ہیں۔
تاہم اسکائپ انتظامیہ یاٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی جانب سے متحدہ عرب امارت میں اسکائپ کی سروس بندکرنے کی تاحال وجوہات نہیں بتائی گئیں۔دوسری جانب متحدہ عرب امارات میں سوشل میڈیاکی سب سے متحرک سائیٹ ہے جس پرلوگ دنیابھرمیں ویڈیوچیٹ کے ذریعے اپنے کاروباری معاملات سمیت عزیزواقارب سے بات کرسکتے تھے۔تاہم اسکائپ کی بندش سے لوگوں بات کرنے میں شدیدپریشانی کاسامناہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔