نکاح خواں اپنی بیٹی کی رسم نکاح کے دوران کلمہء شہادت پڑھتے ہوئے اللہ تعالی کو پیارا ہو گیا

09:24 AM, 29 Jun, 2017

قاہرہ :مصر میں نکاح خواں اپنی بیٹی کی رسم نکاح کے دوران کلمہ شہادت پرھتے ہوئے اللہ تعالی کو پیارا ہو گیا ۔العریبیہ نیوز کے مطابق یہ واقعہ شمالی مصر کی القلیوبیہ گورنری کے طوخ سینٹر میں پیش آیا جب ایک مقامی نکاح خوان مرسی خلیل سلامہ کلمہ شہادت پڑھتے ہوئے اپنی بیٹی کے نکاح کے وقت انتقال کرگیا۔

عین تقریب نکاح میں لڑکی کے والد کے انتقال نے شادی کی خوشی کو ماتم میں تبدیل کردیا۔ گھر میں ہرطرف کہرام برپا ہوگیا اور شادی کی ساری خوشیاں غم وواندوہ میں تبدیل ہو گئیں۔ڈاکٹرز کے مطابق مصری نکاح خواں کی موت حرکت قلب کے اچانک بند ہونے سے واقع ہوئی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

مزیدخبریں